Live Updates

وزیراعلیٰ شہباز شریف سے صوبائی وزیر انسداد دہشت گردی کرنل(ر)محمد ایوب کی ملاقات

پیر 16 جنوری 2017 20:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف سے صوبائی وزیر انسداد دہشت گردی کرنل (ر)محمد ایوب نے ملاقات کی،جس میںصوبے سے دہشت گردی ،انتہاء پسندی اورفرقہ واریت کے خاتمے کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی،انتہاء پسندی اورفرقہ واریت کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں ۔

قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کوپرامن بنا کر ترقی یافتہ اورخوشحال بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی،انتہاء پسندی اورفرقہ واریت کے خاتمے کیلئے موثرقانون سازی کی ہے ۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیے جانے والے موثر اقدامات کے باعث دہشت گردی،انتہاء پسندی اور فرقہ واریت میں نمایاں کمی آئی ہے ۔

دہشت گردی کے ناسورکا مکمل خاتمہ ہمار امشن ہے۔حکومت کے جامع اقدامات کے باعث آج عوام کو محفوظ ماحول میسر ہے۔انسداددہشت گردی کے لئے تمام اداروں نے شاندارکام کیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوںکی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی اوراس جنگ میں شہید ہونے والے قومی ہیروزہیں جن کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :