اوورسیز پاکستانیوںکے مسائل کے فوری حل میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی‘ رانا مشہود احمد

بیرون ملک مقیم پاکستانیو ںکے مسائل کے حل کے لئے ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا کردار انتہائی اہم اور ناگزیر ہے

پیر 16 جنوری 2017 20:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) صوبائی وزیرتعلیم سکول ایجوکیشن و چیئر پرسن ڈسٹرکٹ اوور سیز کمیٹی لاہوررانا مشہود احمد خاں نے کہاہے کہ اوورسیز پاکستانیوںکے مسائل کے فوری حل میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔کمشنر اوور سیز پاکستانی کمیشن محمد افضال بھٹی کی سربراہی میں اوورسیز پاکستانیوں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیو ںکے مسائل کے حل کے لئے ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا کردار انتہائی اہم اور ناگزیر ہے ۔

حکومت پنجاب صوبہ سے ضلع کی سطح پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہی-اوور سیز پاکستانیوں کے پراپرٹی اور دیگر امور سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

(جاری ہے)

اوور سیز پاکستانیوں کو صوبہ بھر میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ڈسٹرکٹ اوور سیز کمیٹی اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر کو اوور سیز کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات اور ان کے ازالے سے متعلق موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا گیااور اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران مختلف تجاویز بھی زیر غور رہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹس کی سطح پر اوور سیز پاکستانیوں کی آگاہی کے لئے سوشل میڈیا پر معلومات کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی پنجاب کے سرکاری اداروں سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانی کمیٹی بھرپور اور موثر کردار ادا کر رہی ہے اور اوور سیز پاکستانی اپنے کسی بھی مسئلے کے حل کیلئے ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانیزکمیٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں تا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :