’’پنجاب حکومت کا 100میگاواٹ کا سولر منصوبہ کماؤپوت بن گیا‘‘

ایک برس میںمنافع کی مدمیں حاصل ہونے والے 90کروڑروپے پنجاب کے خزانے میں جمع چیئرمین قائداعظم سولرپاور کمپنی عارف سعید نے 90کروڑ روپے کا چیک دیا،وزیراعلیٰ کا سولر منصوبے سے حاصل 90کروڑ روپے ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے دینے کا اعلان /سولر منصوبے سے حاصل رقم کی پائی پائی شفاف طریقے سے صحت عامہ کی بہتری پر صرف ہوگی‘شہبازشریف

پیر 16 جنوری 2017 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کااجلاس منعقد ہوا،جس میں پنجاب حکومت کی جانب سے قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں لگائے گئے 100میگاواٹ کے سولر منصوبے کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا کہ 100میگاواٹ کے سولرمنصوبے سے ایک برس میںمنافع کی مد میں حاصل ہونیوالی90کروڑ روپے پنجاب حکومت کے خزانے میں جمع کرا دیئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف کو اس موقع پر چیئرمین قائداعظم سولرپاور کمپنی عارف سعید نے 100 میگاواٹ کے سولرمنصوبے سے ایک برس میںمنافع کی مد میں حاصل ہونیوالے 90کروڑ روپے کا چیک دیا۔وزیراعلیٰ نے سولر منصوبے سے حاصل ہونیوالے 90کروڑ روپے ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ رقم صوبے کے عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کی جائے گی اورپنجاب حکومت کی100میگاواٹ کے سولر منصوبے سے حاصل ہونے والے منافع کی پائی پائی شفاف طریقے سے صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری پر صرف ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ قائد اعظم سولر پاور کمپنی نے ایک برس میںسولر منصوبے سے منافع کی مدمیں 90کروڑ روپے پنجاب حکومت کے خزانے میں جمع کرائے ہیںاوریہ پنجاب حکومت کے 100میگاواٹ کے سولر منصوبے کی شاندار کارکردگی ہے۔انہوںنے کہا کہ چیئرمین قائد اعظم سولر پاور لمیٹڈ اوردیگر حکام نے سولر منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات محنت کی ہے۔پاکستان میں پنجاب حکومت نی100میگاواٹ کا سولر منصوبہ لگاکر نہ صرف اندھیروں کو دورکرنے کیلئے موثر اقدام اٹھا یاہے بلکہ اس منصوبے کو پیشہ ورانہ انداز سے چلایا جارہا ہے اورآج یہ منصوبہ جہاں اندھیرے دور کررہا ہے وہاں پر اس منصوبے سے حاصل ہونے والے وسائل سے محکمہ صحت کو دیئے جارہے ہیں جس سے صحت عامہ کی سہولتوں کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

انہوںنے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ قائداعظم سولر پاور پرائیویٹ لمیٹڈنے 90کروڑ روپے پنجاب حکومت کے خزانے میں جمع کرائے ہیں اوراس منصوبے کی کارکردگی نیپرا کے مقررہ کردہ ٹارگٹ سے چار فیصد زائد رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے جب ایک عوامی منصوبے سے حاصل آمدن کو صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری پر خرچ کیا جائے گااورمیرا ایمان ہے کہ عوام کی خدمت کیلئے اسی طرح محنت،جذبے اورعزم کے ساتھ کام کیا جاتا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب جس شفافیت کے تحت منصوبے چلارہی ہے یہ اسی کا صلہ ہے کہ 90کروڑ روپے محکمہ خزانہ حکومت پنجاب میں جمع کرائے گئے ہیں ۔ اجلاس میں چیئرمین قائد اعظم سولر پاور پرائیویٹ لیمٹیڈ عارف سعید، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ ،سیکرٹری توانائی،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، چیف ایگزیکٹو آفیسر قائداعظم سولر پارک اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :