چوہدری سرور کی ایرانی قونصل جنرل محمد حسین اسدی سے ملاقات ،پاک ایران تعلقات کی مضبوطی سمیت دیگر امور پر بات چیت ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر تعزیت

پاکستان اور ایران کے مضبوط تعلقات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے کیلئے بھی اہم ہیں‘تحریک انصاف کے رہنما کی ایرانی قونصل جنرل سے گفتگو

پیر 16 جنوری 2017 20:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی ایرانی قونصل جنرل محمد حسین بن اسدی سے ملاقات ‘پاک ایران تعلقات کی مضبوطی سمیت دیگر امور پر بات چیت کے علاوہ سابق ایرانی صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر تعزیت بھی کی گئی ۔ سوموار کے روز چوہدری محمدسرور نے ایرانی قونصل خانہ میں ایرانی قونصل جنرل محمد حسین بن اسدی سے ملاقات کی جہاں دونوں راہنمائوںنے پاک ایران تعلقات ‘خطے کے موجودہ صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی جبکہ اس موقعہ پر چوہدری محمدسرور نے اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مہمانوں کی کتاب میں اپنا تعزیتی پیغام بھی لکھا ہے اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مضبوط تعلقات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے کیلئے بھی اہم ہیںا ور ضرورت ا س بات کی ہے کہ دونوں ممالک اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کر یں دونوں ممالک کے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے در میان اختلافات پیدا کر نے کی سازشیں کر نیوالے ناکام ہوں گے اور ہر گزارتے دن کیساتھ دونوں ممالک مزید قر یب آئیں گے جبکہ ایرانی قومی نصل جنرل محمد حسین بن اسدی نے کہا کہ ہم پاکستان کو بھی اپنا گھر سمجھتے ہیںاور انر جی کے شعبہ سمیت پاکستان کو جہاں بھی ایران کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے ہم انکو مکمل سپورٹ کرتے ہیں اور آئندہ بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت دیگر معاملات پر پاکستان کی سپورٹ جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :