بیانات دینا پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کو وطیرہ ہے ،اپنے عرصہ صدارت میں آصف زرداری نے کالعدم تنظیموں سے ملاقاتیں بھی کیں، پی پی کے کئی اور رہنما بھی کالعدم تنظیموں کے افراد سے ملتے رہے ،ان ملاقاتوں کی تصاویر طلب کرنے پر دکھائی جا سکتی ہیں، پیپلزپارٹی سندھ میں اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرے ، عوام کو گمراہ نہ کرے

ترجمان وزارت داخلہ کی پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر کے دفاع پاکستان کونسل کے حوالے سے بیان کی تردید

پیر 16 جنوری 2017 20:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) ترجمان وزارت داخلہ نے پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر کے دفاع پاکستان کونسل کے حوالے سے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ متضاد بیانات دینا پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کو وطیرہ ہے ،اپنے عرصہ صدارت میں آصف علی زرداری نے کالعدم تنظیموں سے ملاقاتیں بھی کیں، پی پی کے کئی اور رہنما بھی کالعدم تنظیموں کے افراد سے ملتے رہے ،ان ملاقاتوں کی تصاویر طلب کرنے پر دکھائی جا سکتی ہیں، پیپلزپارٹی سندھ میں اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرے ،پیپلزپارٹی حقائق کو مدنظر رکھے اور عوام کو گمراہ نہ کرے۔

پیر کو وفاقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر کے دفاع پاکستان کونسل کے حوالے سے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ متضاد بیانات دینا پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کو وطیرہ ہے ۔

(جاری ہے)

دفاع پاکستان کونسل مشکوک تنظیم ہے تو پیپلزپارٹی نے 2009میں اس کے قیام کی مخالفت کیوں نہ کی ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں دفاع پاکستان کونسل نے جلسے اور پریس کانفرنسیں کیں ۔

اپنے عرصہ صدارت میں آصف علی زرداری نے کالعدم تنظیموں سے ملاقاتیں بھی کیں ۔ان ملاقاتوں کی تصاویر اخبارات میں شائع ہوچکی ہیں اس وقت پیپلزپارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر کہاں تھے ۔ فرحت اللہ بابر اس وقت ایوان صدر میں تھے کیا وہ آگاہ نہیں ہیں ۔ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور اقتدار میں پی پی کے کئی اور رہنما بھی کالعدم تنظیموں کے افراد سے ملتے رہے ۔

ان ملاقاتوں کی تصاویر بھی موجود ہیں جو طلب کرنے پر دکھائی جا سکتی ہیں ۔ ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری گزشتہ ایک دہائی سے پاکستان میں دہشتگردی ،عسکریت پسندی اور انتہا پسندی میں کمی کا اعتراف کر رہی ہے ۔ ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ میں اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرے ۔پیپلزپارٹی حقائق کو مدنظر رکھے اور عوام کو گمراہ نہ کرے ۔(رڈ)