بلوچستان میں برف باری کے بعد کی صورتحال سے ایوان کو آگاہ کریں، چیئرمین سینٹ کی وزیر پانی و بجلی اور پٹرولیم کو ہدایت

پیر 16 جنوری 2017 20:08

اسلام آباد ۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) چیئرمین سینٹ نے وزیر پانی و بجلی اور پٹرولیم کو ہدایت کی ہے کہ (کل) منگل کو بلوچستان میں برف باری کے بعد کی صورتحال سے ایوان کو آگاہ کریں۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر میر کبیر نے کہا کہ بلوچستان میں 40 سال میں ایسی برف باری نہیں دیکھی گئی۔ کئی علاقے اس سے بری طرح متاثر ہیں۔ پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ بجلی اور گیس بھی غائب ہوگئی ہے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ وزیر پانی و بجلی اور پٹرولیم کو اس حوالے سے آگاہ کیا جائے وہ (آج) منگل کو اس حوالے سے ایوان میں جواب دیں۔

متعلقہ عنوان :