حکومت کا پٹرول ،ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ انتہائی ظالمانہ اقدام ہے،صوبائی صدر پیپلز پارٹی محمد ہمایوں خان

پیر 16 جنوری 2017 20:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر محمد ہمایوں خان نے کہا ہے کہ حکومت کا پٹرول ،ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ انتہائی ظالمانہ اقدام ہے پیپلز پارٹی تیل کی قیمتوں میں اظافہ کی شدید مذمت کرتی ہے اور پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہے حکومت سے پور زور مطالبہ کرتے ہے کہ فیصلہ واپس لیا جائے تیل کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام سخت مایوسی کا شکار ہے کسانوں ،مزدوروں ملک کے غریب عوام پر انتہائی ظلم ہے ملک اور خصوصی طور پر صوبہ خیبر پختونخوا پہلے سے مسائل میں ڈوبہ ہوا ہے مہنگائی کا طوفان ہے ہر طرف گیس بجلی لوڈشیڈنگ سے عوام سراپا احتجاج ہے حکومت کو ظالمانہ فیصلہ فوری طور پر واپس لینا ہوگا اگر حکومت نے عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کا سلسلہ بند نہیں کیا تو حکومت کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے عوام پہلے سے بدحال ہے حکومت کے غلط اور غیر سنجیدہ طرز سیاست سے ملک کا بے پناہ نقصان ہورہا ہے حکومت عوام پر اپنی مان مانی کے فیصلوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کریں۔

متعلقہ عنوان :