ایف سی ار کے خاتمے اور اور فاٹا کے انضمام میں فا ٹا سیکرٹیریٹ رکاوٹ ہے ، جماعت اسلامی فاٹا

پیر 16 جنوری 2017 20:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) جماعت اسلامی فاٹا کے نائب امیر زرنور آفریدی نے کہا ہے کہ ایف سی ار کے خاتمے اور اور فاٹا کے انضمام میں فا ٹا سیکرٹیریٹ رکاوٹ ہے ۔فاٹا سیکرٹریٹ کے اربوں ڈالر ہڑپ کرنے والے احتساب سے ڈرتے ہیں اس لئے بیورو کریسی مراعات یافتہ سیا ستدانوںاور ضمیر فروشوں کے ذریعہ ر کاوٹ پیدا کر رہی ہے ۔

فاٹا سیکرٹریٹ ایک ا ِل لیگل(ILLEGAL)ادارہ ہے جس میں اب بھی اربوں ڈالر موجود ہیں ۔ان معاشی و سیا سی دہشت گردوں کا دل نہیں کرتا کہ آسانی سے اربوں ڈالر چھوڑ دیں، اب بھی بندر بانٹ جاری ہے۔کوئی آڈٹ نہیں ، چیک اینڈ بیلنس کا کوئی پروگرام نہیں ۔نیب فاٹا سیکرٹریٹ کی تمام سکیموں پر پابندی لگا کر احتساب کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کاروائی کرے اور فاٹا سیکرٹریٹ کو تمام فنڈز سمیت صوبائی سیکرٹریٹ میں ضم کرے ، تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔

(جاری ہے)

فاٹا اصلاحات قبائلی عوام کا آئینی و قانونی حق ہے ۔رکاوٹ پیدا کرنے والے قبائلی عوام کی ترقی و خوشحالی کے قاتل ہیں، حکومت حالات خراب کرنے سے گریز کرے اور جلد از جلد FCR کو ختم اور فاٹا کو kpk میں ضم کرے، یہ فاٹا کے عوام کا اولین و آخرین آپشن ہے۔حکومت پہلی ہی فرصت میں مردم شماری کرے ۔2017 ؁ء میں صوبائی الیکشن کمیشن کے تحت بلدیاتی انتخابات کروائی اور2018 ؁ء کے جنرل الیکشن کے ساتھ ساتھ صوبائی انتخابات کروائے۔فاٹا اصلاحات قومی ایکشن پلانNational ActionPlanکا حصہ ہیں ، پاک آرمی اصلاحات کو یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کاروائی کرے اور اصلاحات میں رکاوٹ پید اکرنے والے بیور و کریسی کے افسران کو سزا دے کر جیل بھیج دے ۔

متعلقہ عنوان :