وزیر مملکت انوشہ رحمان ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئیں

وزیر مملکت کا ڈیجٹیل اکانومی، ٹیکنالوجی میں نئی پیش رفت کی ایجاداتی پالیسی سازی اور انٹرپرینورشپ کے فروغ کیلئے سیشنوں سے خطاب متوقع ہے اس فورم میں پہلی مرتبہ پاکستان سے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مدعو کیا گیا ہے

پیر 16 جنوری 2017 20:04

سلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی و کمیونیکیشن انوشہ رحمان احمد ورلڈ اکنامک فورم کے 17سے 20جنوری کو سالانہ اجلاس 2017ء میں شرکت کے لئے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس روانہ ہو گئیں۔ وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی سالانہ اجلاس 2017ء میں ورلڈ اکنامک فورم کے منجینگ بورڈ کی دعوت پر شرکت کر رہی ہیں اور عالمی برادری کی بدلتی ہوئی ابھرتی ٹیکنالوجیز پر خیالات کا اظہار کریں گی۔

اس فورم کے اہم نوعیت کے اجلاس میں پہلی مرتبہ پاکستان سے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مدعو کیا گیا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کا ڈیوس میں سالانہ اجلاس اہم ترین عالمی اجتماع ہوا ہے جس میں اعلیٰ سطح کے قائدین، حکومتی، کاروباری شخصیات، میڈیا، سوول سوسائٹی کے نمائندے اور ماہرین تعلیم شرکت کرتے ہیں اور عالمی، علاقائی اور صنعتی ایجنڈے مرتب کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کامبیاوں اور ملک کو ڈیجیٹیل پاکستان میں ڈھالنے کے لئے مسلسل توجہ دینے کی کوششوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ورلڈ اکنامک فورم میں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی شرکت کو سالانہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔ وزیر مملکت ڈیجٹیل اکانومی، ٹیکنالوجی میں نئی پیش رفت کی ایجاداتی پالیسی سازی اور انٹرپرینورشپ کے فروغ کیلئے سیشنوں سے خطاب متوقع ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کا ’’ڈیجیٹل اکانومی‘‘ ٹریک آئی سی ٹیز کے کردار کو اجاگر کرنے کے لئے متعارف کرایا گیا ہے جو عالمی اقتصادی ترقی کی شکل اختیار کر رہا ہے۔ انوشہ رحمان ڈیجیٹل اکانومی و سوسائٹی کے سیشن کی کلیدی مقرر ہوں گی۔ ’’ اے میگنا کارٹافار انٹرنیٹ‘‘ کے مباحثے کی صدارت کریں گی۔ وزیر مملکت انوشہ رحمان ڈیوس پروگرام کے دوران اقوام متحدہ کے براڈ بینڈ کمیشن کی تقریب میں بطور رکن کمیشن بھی شرکت کریں گی۔

وزیر مملکت ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے دوران عالمی ٹیکنالوجی رہنمائوں کے ساتھ ساتھ کثیرالجہت اداروں کے سربراہان کے ساتھ بھی دوطرفہ ملاقاتیں کریں گی۔ اس کے علاوہ وہ استقبالیہ میں شرکت کریں گی جس میں حکومتی سربراہان اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے اور سالانہ اجلاس 2017ء کے بورڈز آف ٹرسٹیز کے اراکین اور بین الاقوامی بزنس کونسل اور سٹریٹجک پارٹنرز شرکت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :