طیبہ تشدد کیس:ڈیڑھ سال کے بیٹے کی دیکھ بھال کیلیے پیسے دیکربچی کی کفالت لی

طیبہ کواپنے بچوں کی طرح رکھا،بچی کوچاکلیٹ،جوس اورٹافیاں لے کردیتے تھے،27دسمبرکوطیبہ گم ہوئی تو28کوگمشدگی کی رپٹ درج کروائی،واقعے کی خودانکوائری کرونگا۔ملزم جج راجہ خرم کاپولیس کوبیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 16 جنوری 2017 19:18

طیبہ تشدد کیس:ڈیڑھ سال کے بیٹے کی دیکھ بھال کیلیے پیسے دیکربچی کی کفالت ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جنوری2017ء): گھریلو ملازمہ طیبہ تشدد کیس میں‌اہم پیشرفت ہوئی ہے،پولیس نے ملزم راجہ خرم علی خان اور اہلیہ ماہین ظفر کے بیانات ریکارڈ کرلیے ہیں،پولیس نے پیش رفت رپورٹ اور ملزمان کے بیانات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیے۔

(جاری ہے)

پولیس کے بیانات کے مطابق سابق طیبہ تشدد کیس کے ملزم راجہ خرم علی خان اور اہلیہ ماہین ظفرنے پولیس کوبیان ریکارڈ کروایا ہے کہ اپنے ڈیڑھ سال کے بیٹے کی دیکھ بھال کیلیے پیسے دیکر بچی کی کفالت لی۔

طیبہ کولینے کیلئے والدین کو12ہزارروپے اداکیے۔ بچی کوچاکلیٹ، جوس اور ٹافیاں لے کردیتے تھے۔طیبہ کواپنے بچوں کی طرح رکھا۔27دسمبرکو طیبہ گم ہوگئی۔ 28کوگم شدگی کی رپٹ درج کروائی۔ ہمارے پڑوسی خضرحیات سے بھی طیبہ کارابطہ تھا۔انہوں نے پولیس کوبیان دیا کہ معاملے کی خود انکوائری کر کے حقائق سامنے لاؤں گا۔