سابق صوبائی وزیرغنی الرحمان کی پانچویں برسی منائی گئی

پیر 16 جنوری 2017 20:02

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) سابق صوبائی وزیرغنی الرحمان ہمیشہ عوام کے دلوںمیں زندہ رہیں گے،سیاسی نابالغ سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے دوسروں کے میگا پراجیکٹس پر تختیاں لگا رہے ہیں،ایم این اے ہنگو منتخب ہونے کے بعد سے عوام کے نظروں سے اوجھل ہے ،مخالفین کی سوچ صرف ماضی کی حکومتوں پر تختیاں لگانا جبکہ ہماری سوچ علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے،ضلعی حکومت کی ان تھک محنت سے ضلع ہنگو میں امن و امان کی فضاء بحال ہوئی،صوبہ بھر میں کرپشن آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

تبدیلی کے نام پر عوام کو مسائل میں دھکیل دیا گیا ہے۔آئندہ انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کامیابی حاصل کر کے عوامی محرومیوںکا آزالہ کرے گی۔ان خیالات کا اظہار فرزند غنی الرحمان سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمان،ایم پی اے مفتی سید جنان ،ضلع ناظم مفتی عبید اللہ و دیگر نے سابق صوبائی وزیر غنی الرحمان کی ساتویں برسی کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

برسی تقریب میں علماء کرام،سیاسی و سماجی شخصیات،دانشوروں،قبائلی عمائدین اور شہید کے چاہنے والوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غنی الرحمان کے فرزند اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عتیق الرحمان نے کہا کہ شہید غنی الرحمان نے ہنگو کے عوام کے لئے جو خدمات سر انجام دیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہنگو کے عوا م کو 50روپے کنال کے حساب سے زمینیں الاٹ کرائی گئی جبکہ ہزاروں بے روز گاروں کو نوکریاں دلوانے کے ساتھ ساتھ اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے اور ہنگو کو ضلع کا درجہ دلانا غنی الرحمان کی وہ خدمات ہے جن کو سیاسی مخالفین بھی تسلیم کرتے ہیں۔

موجودہ صوبائی حکومت تبدیلی کے نام پر عوام کے جذبات کے ساتھ کھیل رہے ہیںجبکہ پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی حاجی خیال زمان اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کے ماضی حکومتوں کے میگا پراجیکٹس پر تختیاںلگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ غنی الرحمان نے آزاد حیثیت سے تین بار اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے اور وہ سدا بہار ،متحرک،مردم شناس شخصیت کے حامل تھے اور شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میں اور بھائی تحصیل ناظم عامر غنی ہنگو کے عوام کے خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

جلسے سے ضلع ناظم مفتی عبید اللہ ،ممبر صوبائی اسمبلی مفتی سید جنان ، امیر جے یو آئی رہنماء مولانا میاں حسین جلالی ،مولانا تحسین اللہ،چیئر مین ہائیڈرو یونین حیات وزیر بنگش و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیااورمرحوم کی خدمات کوسراہا۔