تمباکوگرورزایسوسی ایشن کا یارحسین صوابی میں جلسہ، پرچیزسنٹرزکی بندش کا واپس لینے کا مطالبہ

پیر 16 جنوری 2017 20:00

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) تمباکو گرورز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام یار حسین صوابی میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس میں صوابی کے علاوہ چارسدہ ، مردان ، بونیر سے بھی کاشتکاروں اور رہنمائوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک قرارداد میں پی ایم پی اور پی ٹی سی کی طرف سے تمباکو پیداوار کے علاقوں پر چیز نگ سنٹروں کے بندش کے فیصلوں کو مسترد کیا گیا اور مطالبہ کیا کہ اس فیصلے کو فوراً واپس لیا جائے ایک دوسرے قرارداد میں سال 2017کے لئے اعلان کر دہ کم ریٹ 176روپے فی کلو گرام کو مسترد کر تے ہوئے فی کلو گرام کم از کم نرخ260روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے وائس چیر مین جوہر زمان ، صوبائی چیر مین سردار جہان خان ، مرکزی پریس سیکرٹری نعمت شاہ ، محمد علی ، سابق صوبائی وزیر اول شیر خان ، ضلعی جنرل سیکرٹری فائق سید باچا اور ضلعی چیر مین مختیار خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تمباکو صوبہ خیبر پختونخوا کی واحد نقد آور فصل ہے جس سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے ایک اندازے کے مطابق تین ارب روپے کا کاروبار ہوتا ہے یہ فصل صوبہ خیبر پختونخوا کی ایک اہم فصل ہے پورے ملک میں نویں فیصد تمباکو کے پی کے میں پیدا ہوتا ہے اس لئے تمباکو کاشتکاروں کا استحصال نہیں ہونے دینگے اگر تمباکو فصل کو ختم کر نے کی کوشش کی گئی تو تمام تمباکو کاشتکار سڑکوں پر ہونگے اور احتجاج کی تمام تر ذمہ داری پی ٹی بی و صوبائی حکومت پر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :