آئی جی ایف سی میجر جنرل شاہین مظہر کا خیبر ایجنسی علی مسجد فورٹ کا دورہ

پیر 16 جنوری 2017 20:00

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) آئی جی ایف سی میجر جنرل شاہین مظہر نے خیبر ایجنسی علی مسجد فورٹ کا دورہ کیا اور ایف سی کے جوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کمانڈ نٹ خیبر رائفلز کرنل عمر فاروق بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

آئی جی ایف سی شاہین مظہر نے دورہ کے موقع پر بیگیاڑی چیک پوسٹ پر ٹوچی سکائوٹس فورسز کی مبینہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے غریب شخص یوسف آفریدی کو علاج کے لئے پچاس ہزار روپے نقد دئیے اور ان کو ایف سی میں نوکری دینے کا بھی اعلان کیا۔

آئی جی ایف سی نے ٹوچی سکائوٹس 123ونگ کا دورہ کیا جہاں پر ان کوامن اور امان کے بہتری کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی،آئی جی ایف سی نے دورہ خیبر ایجنسی کے موقع پر قبائلی عوام کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون پر ان کے اقدامات کو سراہا ،انہوں نے سیکورٹی فورسز کے جوانوں پر زور دیا کہ علاقے عوام کی عزت اور احترام کاخاص خیال رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :