پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر ہمارے کوئی اعتراضات نہیں ہیں ،ْ اگر سی پیک پر پوری رفتار سے کام کیا جائے تو آٹھ سال میں یہ مکمل ہو سکتا ہے

وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی صحافیوں سے گفتگو

پیر 16 جنوری 2017 19:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) پر ہمارے کوئی اعتراضات نہیں ہیں،ْ اگر سی پیک پر پوری رفتار سے کام کیا جائے تو آٹھ سال میں یہ مکمل ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی نگرانی کیلئے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے 48 ہزار ایکڑ اراضی حاصل کر لی ہے جس پر 56 ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں اس منصوبے کی لاگت تقریباً 16 ارب ڈالر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سی پیک منصوبے پر مکمل رفتار سے کام ہوا تو یہ آئندہ آٹھ سال میں مکمل ہو جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے پر ہمارے کوئی اعتراضات نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :