فلسطین اور اسرائیل کے مابین امن عمل کو پیچیدہ نہ بنایا جائے ،امن عمل کو ذمہ داری کیساتھ منصفانہ طریقے سے فروغ دیا جائے ،چین

پیر 16 جنوری 2017 19:54

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) چین نے کہا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے مابین امن عمل کو پیچیدہ کرنے کی بجائے ذمہ داری کے ساتھ منصفانہ اور مناسب طریقہ سے فروغ دیا جائے ۔چینی نائب وزیرخارجہ چانگ منگ نے مشرق وسطیٰ میں امن کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر شنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ متعلقہ فریقین اسرائیل اور فلسطین کو ذمہ داری اور مثبت رویہ کیساتھ امن عمل کی جانب لے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

چین زوردیتا ہے کہ سویلین کے خلاف ہر قسم کی جارحانہ کاروائیوں کو فوری طور پر ختم کرتے ہوئے آبادکاریوں میں توسیع کے کام کو روکا جائے اور متعلقہ فریقین ایسے تمام اقدامات سے بازرہیں جو تضادات کو ہوا دیں ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے چین نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے مشن کا ساتھ دیا ہے اور چین مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لئے ہمیشہ متحرک رہا ہے ۔ چین 1991میں منعقد ہونے والی میڈرڈ کانفرنس کے بعد سے کبھی بھی امن عمل سے دور نہیں رہا ۔

متعلقہ عنوان :