Live Updates

یوٹرن خان اب معافی خان بن گئے ،عمران خان نے الیکشن کمیشن پر الزام لگایا اور پھر معافی مانگ لی، عمران نے سپریم کورٹ،نجم سیٹھی اور الیکشن کمیشن سے معافی ہے، عدالتی کارروائی ثابت کر رہی ہے کہ تحریک انصاف دوہرے معیارپر کاربند ہے ،ایساتاثر دیاجارہا ہے جیسے وزیراعظم نے استثنیٰ کی درخواست دی ہو،وزیراعظم نے کسی قسم کے استثناء کی درخواست نہیں دی

وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 16 جنوری 2017 19:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمارکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عدالتی کارروائی ثابت کر رہی ہے کہ تحریک انصاف دوہرے معیارپر کاربند ہے،عمران خان نے الیکشن کمیشن پر الزام لگایا اور پھر معافی مانگ لی،یوٹرن خان اب معافی خان بن گئے ہیں انہوں نے سپریم کورٹ،نجم سیٹھی اور الیکشن کمیشن سے معافی ہے، عمران خان اداروں کو برابھلا کہہ کر اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں،عدالت کی جانب سے فنڈز کی تفصیلات طلب کرنے پر یہ بہانے تلاش کرتے ہیں، عمران خان کی واردات پکڑی جائے تو بعدمعاشی پر اتر آتے ہیں ، ایساتاثر دیاجارہا ہے جیسے وزیراعظم نے استثنیٰ کی درخواست دی ہو،وزیراعظم نے کسی قسم کے استثناء کی درخواست نہیں دی،۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہاکہ وزیراعظم نے کسی قسم کے استثناء کی درخواست نہیں کی عدالتی کارروائی ثابت کر رہی ہے کہ تحریک انصاف دہرے معیار پر کاربند ہے،وزیراعظم نے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا۔دانیال عزیز نے کہاکہ عمران خان اداروں کو برابھلا کہہ کر اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں،عدالت کی جانب سے فنڈز کی تفصیلات طلب کرنے پر یہ بہانے تلاش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی واردات پکڑی جائے تو بعدمعاشی پر اتر آتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج تک کیوں نہیں بتایا کہ جنرل (ر) حامد پر کیا الزام تھا جو ان کو عہدے سے ہٹایا گیا۔دانیال عزیز نے کہاکہ عمران خان اداروں اور افسروںکو برا بھلا کہہ کر سیاست چمکاتے ہیں،ان کے الزامات اداروں کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں،عمران نے پوری دنیا سے پارٹی کے نام پر چندہ اکٹھا کیا مگر ان پیسوں کا آج تک حساب نہیں دیا۔

انہوں نے کہاکہ جھوٹے الزامات لگانے پر عمران کو نجم سیٹھی اور پھر عدالت سے معافی مانگنی پڑی،عمران نے الیکشن کمیشن پر الزام لگایا اور پھر معافی بھی مانگی،وہ پہلے قلابازی خان،الزام خان کے نام سے مشہور تھے مگر اب معافی خان بن گئے ہیں،وہ ایک جھوٹ بولتے ہیں پھر اسے چھپانے کیلئے انہیں سو جھوٹ بولنے پڑتے ہیں،اسی وجہ سے ان کا حشر نشرہوتاجارہا ہے۔

دانیال عزیز نے کہاکہ عمران خان کے اندرکا کالک قوم کے سامنے واضح ہونا شروع ہوگیا ہے،عدالت کی جانب سے فنڈز کی تفصیلات کی طلبی پر بہانے بناتے ہیں،وہ جو پہلے تلاشی دینے کیلئے تیار پھرتے تھے اب اپنا موقف دینے سے گھبرا رہے ہیں کیونکہ وہ خود چور ہیں۔انہوں نے کہاکہ 2006میں نیلسن اور نیسکول کے مالکان تبدیل ہوگئے تھے،2006 کے بعد یہ دونوں کمپنیاں حسین نواز نے خریدیں۔

دانیال عزیز نے کہاکہ 2006 سے قبل کمپنیوں کی ملکیت قطری خاندان کے پاس تھے،تحریک انصاف کے کتابچوں میں لکھا ہے کہ حکومت ہٹائو عمران خان کو وزیراعظم بنائو،یہ 2013سے پہلے کے کتابچے ہیں۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں پارٹی فنڈ کے خلاف ان کے اپنے کارکن اکبر ایس بابر نے درخواست دے رکھی ہے،ان لوگوں نے اپنی پارٹی میں بھی کرپشن کی،عمران خان نے چندے کے پیسے حکومت گرانے کیلئے استعمال کیے،پانچ مرتبہ الیکشن کمیشن نے رولنگ دی کہ پی ٹی آئی کے پاس پیسے کہاں سے آئے۔دانیال عزیز نے کہاکہ عمران خان اور جہانگیر ترین چھپتے پھر رہے ہیں پس جب پکڑے جاتے ہیں تو معافی نامہ جمع کرواکے جان چھڑاتے ہیں۔…(خ م)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات