جنوبی پنجاب کے ترقیاتی فنڈز کی کٹوتی پرجمشیددستی کا پنجاب حکومت کیخلاف ملتان میں احتجاجی دھرنا

سارے پنجاب کا بجٹ لاہور پر لگایا جارہا ہے،جنوبی پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی ریاستی دہشتگردی ہے،پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ کادھرنے کے شرکاء سے خطاب

پیر 16 جنوری 2017 19:48

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ اوررکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے جنوبی پنجاب کے ترقیاتی فنڈز کی کٹوتی پر پنجاب حکومت کیخلاف ملتان پریس کلب چوک نواں شہر کے سامنے دھرنا دیا۔دھرنے میں پاکستان عوامی راج پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوںنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔دھرنے کے شرکاء سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشیددستی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف جنوبی پنجاب کو نظرانداز کررہے ہیں۔

سارے پنجاب کا بجٹ لاہور پر لگایا جارہا ہے۔جنوبی پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی ریاستی دہشت گردی ہے۔نام نہادخادم اعلیٰ کی سرائیکی وسیب کیساتھ کھلی دشمنی سامنے آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کی وجہ سے سرائیکی وسیب کی محرومیاں بڑھ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

آئے روزقومی شاہرات پرحادثات پر پچھلے پانچ سال میں ہزاروں لوگ موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔

بار بار احتجاج کے باوجود حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی،سیلاب اور حادثات سے جنوبی پنجاب میں اربوں روپے کے مالی نقصانات ہوئے،دریا?ں کے کٹا? سے لاکھوں ایکڑ رقبہ دریا برد ہوگیا۔جنوبی پنجاب میں صاف پانی کی عدم دستیابی اور سیوریج سسٹم کی تباہی سے ہزاروں بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔اس کے باوجودوزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی بیوروکریسی سار ابجٹ لاہور پر خرچ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے غریب عوام کے حقوق کی آواز اٹھانے کیلئے ہرپلیٹ فارم پرجا?ں گا۔اس موقع پر پاکستان عوامی راج پارٹی کے کارکنوں نے پنجاب حکومت کیخلاف سخت نعرہ بازی کی۔