پیپلز پارٹی ہاریوں ، غریبوں ، بیوائوں کے حقوق کی ترجمانی کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے ،ذوالفقا ر بھٹونے ملک کو آئین دیا، آئندہ الیکشن میں بلاول وزیراعظم بن کر ملکی مسائل دور کریں گے، موجودہ حکومت نے عوام کو بیروزگاری مسائل اور قرضوں کے دلدل میں دھکیل دیا ہے، آج کا کسان غریب مزدور طبقہ دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہا ہے،پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر عوام کو روٹی کپڑا اور مکان کی فراہمی ممکن بنائے گی

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کاسبی میں شمولیتی تقریب سے خطاب

پیر 16 جنوری 2017 19:47

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہاریوں ، غریبوں ، بیوائوں کے حقوق کی ترجمانی کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے 1971سے سیاسی سفر شروع کیا آج بھی کئی قربانیاں جاری ہیں،ذوالفقار علی بھٹونے ملک کو آئین اور قانون دیا آنے والے الیکشن میں بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بن کر ملکی مسائل دور کریں گے، موجودہ حکومت نے عوام کو بیروزگاری مسائل اور قرضوں کے دلدل میں دھکیل دیا ہے،تعلیم صحت روزگار موجودہ حکمرانوں کی ضرورت نہیں ملک میں پسے ہوئے طبقے کی ضرورت ہے آنے والے انتخابات میں بیروزگاری کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ روٹی کپڑا اور مکان کی فراہمی ممکن بنائی گی ، آج کا کسان غریب مزدور طبقہ دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہا ہے ، پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے کئی آئے اور کئی چلے گئے سبی کے تاریخی شہر میں ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین کی ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت کو پارٹی کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز جرگہ ہال سبی میں پیپلز پارٹی سبی کے زیر اہتمام شمولیت کی پروقار تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔خورشید شاہ نے کہا کہ مجھے پیپلز پارٹی کے کارکن ہونے پر فخر ہے جو ملک کے پسے ہوئے لوگوں کیلئے بنائی گئی ہے جس نے لوگوں کو سیاسی شعور سوچ دی ملک کے اصل وارث عوام ہیں طبقاتی نظام نے ہمیں سردار جاگیردار وڈیرہ نواب میں تقسیم کیا اللہ نے ہمیں انسان بنایا بھٹونے یہ سوچ دی کہ غریبوں اور ہر شخص ایک ہے اور بھٹو جھونپڑیوں میں گئے کسانوں غریبوں کے مسائل سنے اور ان کے حقوق کی حفاظت کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے آئین اور قانون دیاشہید بینظیر بھٹو سید خورشید شاہ نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے اپنے انتخابی وعدے پورے کرتے ہوئے خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا اور 35لاکھ خواتین فائدہ مند ہوئیں 2018کے انتخابات میں کامیاب ہوکر ایک کروڑ بیوائوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کریں گے جس میں 3000فی کس خواتین کو دیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ پیپلز پارٹی کی ملازمین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار واضح ہے آج ملازمین بتائیں کہ چار سالوں میں انکی تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافہ ہوا ہے تعلیم صحت روزگار موجودہ حکمرانوں کی ضرورت نہیں ملک میں پسے ہوئے طبقے کی ضرورت ہے آنے والے انتخابات میں بیروزگاری کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ روٹی کپڑا اور مکان کی فراہمی ممکن بنائے گی حکمران غریبوں کو مزید غریب اور کسانوں کو کسان تک محدود رکھنا چاہتے ہیں پیپلز پارٹی غریبوں اور کسانوں کے حقوق کیلئے اسمبلیوں میں آواز بلند کرنا اپنا حقوق سمجھتی ہے کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اگر وفاقی حکومت نے ایسے اقدامات کیے تو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کریں گے بلوچستان کیلئے این ایف سی ایوارڈ پیپلز پارٹی کی حکومت کا کارنامہ تھا آج آٹھ سال گزر چکے ہیں بلوچستان کو صرف مسائل ہی مسائل دیے گئے ہیں ہم جھوٹ کی سیاست نہیں کرتے آج روٹی کو ترستے ہوئے لوگ ہسپتالوں میں دل کے مریض تڑپ تڑپ کر مررہے ہیں حکمران قرضوں پر قرضوں لے رہے ہیں پاکستان کی تاریخ میں کرپشن لوٹ مار کا بازار گرم ہے لوگ پانامہ لیکس کیلئے سپریم کورٹ جارہے ہیں جبکہ ہم عوام کی عدالت میں پیش ہونگے قبل ازیں مرکزی قائدین کاسبی ٹول پلازہ پر شاندار استقبال کیا جلوس کی شکل میں جرگہ ہال سبی لایا گیا جلسہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام سے ہوا جس کی سعادت ذاکر علی جاموٹ نے حاصل کی اسٹیج سیکریٹری کے فرائض حمید کاکڑ نے سرانجام دیے جلسہ عام سے سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی،سابق صوبائی وزیر میر صادق عمرانی، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک ،حاجی اشرف کاکڑ ، حاجی غلام رسول سیلاچی، سردار صادق دہپال ، عبدالمالک جتک ،ضلعی چیئرمین ملک قائم الدین دہپال و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی سبی کا قلعہ ہے آنے والے انتخابات میں ملک میں کلین سوئپ کرکے عوامی مسائل کا خاتمہ کریں گے قبل ازیں نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی سے ان کی پھوپھو کی وفات پر ان کے گھر جاکر اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر سبی پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔