حکومت پنجاب تعلیم کے شعبہ کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کررہے رہی ہے،ڈپٹی کمشنرشوکت علی

پیر 16 جنوری 2017 19:44

مظفر گڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ شوکت علی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب تعلیم کے شعبہ کے ترقی کیلئے عملی اقدامات کررہے رہی ہے، مانیٹرنگ کے شعبہ کو بہتر سے بہتر بنایا جارہا ہے جس کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہوئے ہیں، یہ بات انہوں نے ایم ای ایز کو موٹر سائیکل دینے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ایم ای ایز کی ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کرنے کیلئے موٹرسائیکل فراہم کئے ہیں، اس موقع پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مظفرگڑھ محمد شعیب نے کہا کہ ایم ای ایز کو موٹر سائیکل کی فراہمی سے ایم ای ایز کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی، انہوں نے بتایا کہ آج کے اس تقریب میںضلع کے 23ایم ای ایز کو موٹر سائیکل فراہم کئے گئیں ہیں، تقریب میں سینئر ڈیٹا پروسیسرکاشف امین، ڈیٹا پروسیسر ناصر شیرازی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :