کراچی،حالیہ بارش کے بعد صفائی وستھرائی کے کاموں کا آغاز کر دیا گیا ، چیئرمین بلدیہ شرقی

پیر 16 جنوری 2017 19:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کی ہدایت پر حالیہ بارش کے بعد صفائی وستھرائی کو مزید بہترکرنے اور عوام کوریلف کی فراہمی کے لئے عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دونوں زونزمیں ایمرجنسی نافذ رہے گی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے میونسپل کمشنر منطور حسین عباسی ، ایس ای ایسٹ شفیق الرحمن اور دیگرمتعلقہ افسران کے ہمراہ حالیہ بارش کے نتیجے میں بلدیہ شرقی کے مختلف علاقوںبالخصوص پی آئی بی کالونی، یونیورسٹی روڈ اور ڈسکو بیکری کے اطراف کا ہنگامی دورہ کرکے بارش کے جمع شدہ پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

واضح رہے کہ بارش ہوتے ہی محکمہ سالڈ ویسٹ اور دیگر متعلقہ عملہ نکاسی آب کا کام بروقت انجام دیتا رہا اور سڑکیں کلیئر کرادی گئیں اس سلسلے میں گروو مندر،نرسری ، پی ای سی ایچ ایس،کارساز ، یونیورسٹی روڈ، ابو الحسن اصفہانی ،روڈاور دیگر علاقوں میں ہیوی مشینری ، جھاڑو و برش کے ذریعے نکاسی آب کا کام انجام دیا گیا۔

(جاری ہے)

سینئر ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ اقبا ل احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ حالیہ بارش کے بعد صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدمات کئے جا رہے ہیں اہم شاہراہوں اور گلیوں سے کیچڑ صاف کیا جارہا ہے جبکہ عملہ 24 گھنٹے تعینات رہ کر سوئپنگ کا کا م یقینی بنارہا ہے۔

چیئرمین معید انور نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کا اسپرے جاری رکھا جائے تاکہ جراثیم کی افزائش نسل کی فوری طور پر روک تھام ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :