حکومت کی جانب سے بجلی بحران پرقابوپانے کیلئے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ،چیئرمین میپکو

پیر 16 جنوری 2017 19:34

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین خالد مسعود خان نے کہا ہے کہ حکومت کفی جانب سے بجلی بحران کے خاتمہ کے لئے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ وزارت پانی وبجلی کے احکامات کی روشنی میں میپکو ریجن کے ڈسٹری بیوشن سسٹم کی استعدادکارمیں توسیع کے منصوبے کے تحت سسٹم اپ گریڈ کیاجارہاہے تاکہ بجلی بحران کے خاتمہ کے بعد صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی کی بلاتعطل فراہمی ممکن ہوسکے ۔

میپکو ریجن میں اربوں روپے کی لاگت سے نہ صرف نئے گرڈاسٹیشنز بنائے جارہے ہیں بلکہ پہلے سے موجود گرڈاسٹیشنز کی اپ گریڈیشن کے منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں ۔ وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 121ویں اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صارفین اور ملازمین کو بہترسہولیات فراہم کرنے کے لئے بورڈ ہرممکن اقدامات اٹھارہاہے ۔

اجلاس میں نئے 132KVخان پور بگاشیر گرڈاسٹیشن (مظفرگڑھ ) کے قیام کے لئے زمین کی خریداری سمیت مختلف منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مسعود صلاح الدین، بورڈ ڈائریکٹر/جوائنٹ سیکرٹری ٹرانسمیشن وزارت پانی وبجلی ظفر عباس ،ایڈیشنل سیکرٹری وزارت فنانس محمد انور شیخ، خواجہ محمد اعظم، زاہد پرویز مڑل، میاں شاہد اقبال، ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورس محمد نعیم اللہ ودیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :