چیئرمین سینٹ نے وفاقی دارالحکومت سے افراد کے لاپتہ ہونے کا معاملہ سینٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کو بھجوادیا

پیر 16 جنوری 2017 19:34

اسلام آباد ۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے وفاقی دارالحکومت اور گردونواح سے افراد کے لاپتہ ہونے کا معاملہ سینٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کو بھجواتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد پولیس کو احکامات دیں کہ کمیٹی میں پیش ہوں۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینٹ نے کہا کہ اگر لاپتہ افراد کے خلاف کوئی الزامات ہیں تو ان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

ریاست اگر لاپتہ افراد کا سراغ نہیں لگا پارہی تو یہ بہت تشویشناک بات ہے۔ چیئرمین سینٹ نے بعد ازاں یہ معاملہ سینٹ کی متعلقہ کمیٹی کو بھجواتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ سے کہا کہ وہ اسلام آباد پولیس کے افسران کو ہدایت کریں کہ کمیٹی میں پیش ہوں کیونکہ آج کمیٹی کا اجلاس تھا اور اسلام آباد پولیس کے حکام کمیٹی میں نہیں آئے۔