پولیس کو ابھی تک لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کوئی شواہد نہیں مل سکے

وزیر مملکت داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان کا ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال

پیر 16 جنوری 2017 19:34

اسلام آباد ۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پولیس کو ابھی تک اسلام آباد اور گرد و نواح سے لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کوئی شواہد نہیں مل سکے‘ پولیس ان افراد کی بازیابی کے لئے کوششیں کر رہی ہے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا کہ وزیر داخلہ نے پولیس کو ہدایت کی کہ پانچویں لاپتہ شخص کے حوالے سے معلومات لیں۔

14 جنوری کو پولیس کو ان کی طرف سے درخواست موصول ہوئی۔

(جاری ہے)

15 جنوری کو ثمر عباس نامی شخص کے لاپتہ ہونے کی پولیس سٹیشن رمنا میں ایف آئی آر درج کی گئی۔13 جنوری کو کراچی سے آئے تھے۔ پولیس نے پتہ چلایا ہے کہ جی الیون تھری سے آخری میسج کیا گیا ہے۔ گزشتہ کیسوں میں بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ موبائل فونز کا ریکارڈ بھی نکلوایا ہے۔ ابھی تک خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوسکی۔ پولیس، آئی بی اور دیگر ایجنسیوں سے بھی بات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو ابھی تک لاپتہ افراد کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے‘ پولیس اپنی تفتیش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :