ایف بی آر کی آڈٹ پالیسی ملکی معیشت کیلئے تباہ کن اورایماندار ٹیکس گزاروں کو پریشان کرنے کے مترادف ہے،صدر سرحد چیمبر
جو لوگ ٹیکس نیٹ میں موجود ہیں انہیں خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،حاجی محمد افضل
پیر 16 جنوری 2017 19:32
(جاری ہے)
آڈٹ پالیسی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9لاکھ ٹیکس گزاروں میں سے 1 لاکھ لوگوں کا آڈٹ افسوسناک عمل ہے جس سے حقیقی ٹیکس گزاروں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس ادا کرنے والوںکو مختلف طریقوں سے پریشان کر رہا ہے اور ٹیکس گزاروں کو ہر دوسرے روز نوٹسز جاری کئے جاتے ہیں اور دفاتر پر چھاپے مارے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایف بی آر چاہتا ہے کہ لوگ بلا خوف و خطر ٹیکس نیٹ میںشامل نہ ہوں اور نئے ٹیکس گزار ٹیکس نیٹ میں آنے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کا ادارہ ٹیکسوںکا دائرہ کار بڑھانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکاہے اورٹیکس گزاروں کی تعداد بڑھنے کی بجائے کم ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے دولت مند افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے کوئی اقدامات نہیںکئے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے پاس 7لاکھ نئے ٹیکس گزاروں کا ڈیٹا موجودہے لیکن ایف بی آر انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کی بجائے موجود ٹیکس گزاروں کیلئے مشکلات پیدا کرکے اُنہیں بھی ٹیکس نیٹ سے نکلنے پر مجبور کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایف بی آر نے آڈٹ پالیسی پر نظرثانی نہ کی تو اس سے ٹیکس گزاروں کی تعداد میں کمی ہو گی ۔انہوں نے ایف بی آر پر واضح کیا کہ اگر ٹیکس نیٹ کوبڑھانا ہے تو آڈٹ کو ختم کرنا ہوگا۔ سرحد چیمبر کے صدور نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار اورایف بی آر کے چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ ایف بی آر پہلے سے موجودہ ٹیکس دہندگان کو ریلیف دینے کیلئے آڈٹ پالیسی پر نظرثانی کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
-
عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی
-
گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.