سعودی عرب میں ہسپتالوں میں ملازمت کے لئے خیبر پختونخوا کے ڈاکٹروں کی خدمات طلب

پیر 16 جنوری 2017 19:32

سعودی عرب میں ہسپتالوں میں ملازمت کے لئے خیبر پختونخوا کے ڈاکٹروں کی ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) سعودی عرب میں ہسپتالوں میں ملازمت کے لئے خیبر پختونخوا کے ڈاکٹروں کی خدمات طلب کر لی گئی ہے صوبے کے مختلف سرکاری اور غیرسرکاری ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں کے انٹرویوز شروع کردیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت صحت نے کنلسنٹ ، سپیشلسٹ ،میڈیسن ماہرین ، جنرل سرجری ، سمیت مختلف شعبوں کے ڈاکٹروں اور میڈیکل سپیشلسٹ کی خدمات وفاقی حکومت سے طلب کی تھی انٹرویوز کراچی میں ہو رہے ہیں ۔

سعودی وفد انٹرویوز میں کامیاب ہونے و الے افراد کو منتخب کرینگے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا کے علاوہ پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، اسلام آباد کے ڈاکٹروں کے انٹرویوز بھی ہو رہے ہیں ۔ سرکاری ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں نے بھی سعودی عرب کے ہسپتالوں میں ملازمت کے لئے انٹرویوز دے دیئے ہیں ۔ اور کامیاب ہونے کے بعد سرکاری ملازمت سے مستعفی ہو جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :