صوبا ئی حکومت نے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کا وعدہ پور اکر دیا ،سکے باوجود بلدیاتی اداروں کو فعال بنا نے کی کافی گنجائش موجود ہے،عنایت اللہ

پیر 16 جنوری 2017 19:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ نے کہا ہے کہ روا ں سال پشاور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو ایک ارب یونین کونسل و نبر ہوڈ کونسل کو دو ارب اور ٹاون کونسلز کو بھی ایک ارب روپے ریلز کئے جائینگے جبکہ حکومت دو اقساط پہلے ہی ریلیز کر چکی ہے۔ یہ بات انہوں نے سول سکرٹریٹ پشاور کے کانفرنس روم میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کے مسائل کے حل کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنر ل لوکل گورنمنٹ ، سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ ناظم سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور ارباب محمد عاصم اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میںسینئر صوبائی وزیر کو سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو درپیش مسائل خصوصاً میونسپل ورڈن، IT سیل کا قیام، ٹرانسپورٹ، صفائی و ستھرائی کے عملہ اور فائر بریگیڈ ایسٹس سے متعلق تٖفصیلی طور آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

سینئر وزیر نے تمام مسائل توجہ سے سُنے اور کہا کہ صوبا ئی حکومت نے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کا وعدہ پور اکر دیا تا ہم اسکے باوجود بلدیاتی اداروں کو فعال بنا نے کی کافی گنجائش موجود ہے مگر ترقیاتی فنڈز و ا ختیارات کی فراہمی کے بعد اب منتخب نمائندوں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت کی خواہش ہے کہ تمام بلدیاتی ادراے مضبوط اور فعال ہوں اور بلدیاتی نمائندے بے لوث عوامی خدمت کرتے ر ہیں۔عنایت اللہ نے متعلقہ حکام کو بلدیاتی نظام کو مستحکم کرنے اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تمام جائز مسائل حل کرنے کی خصوصی ہدایت دی اور کہا کہ صوبائی حکومت پشاور کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے انہوں نے اس ضمن میں بعض مسائل کے حل کیلئے سمری فوری تیار کرنے اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو بھیجنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :