نواز شریف اور انکے خاندان پر مضحکہ خیز بہتان تراشیوں کا تمام سیاسی اور قانونی محاذوں پر انشاء اللہ موثر جواب دینگے، چوہدری شیر علی

پیر 16 جنوری 2017 19:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماسابق رکن قومی اسمبلی چوہدری شیر علی نے کہا کہ پانا مہ لیکس کی آڑ میں جو یہ سمجھتے ہیںکہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف یا انکی حکومت کسی دبائو میں ہے یہ عناصر اس بات کو پیش نظر رکھیں کہ حکومت نے ا س سے قبل بھی ایسی سازشوں اور سازشی عناصر کا مقابلہ کیا اور اللہ تعالی کے فضل سے سرخرو ہوئی اور اس مرتبہ بھی انشاء اللہ سوخرو ہوگی یہ بات انہوں نے شادی کی ایک تقریب میں مقامی تاجروں او علماء کرام گفتگو کرتے ہوئے کہی چوہدری شیر علی نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت پانا مہ لیکس بارے کسی دبائو میں مبتلا نہیں ہم میاں محمد نواز شریف اور انکے خاندان پر لگائی جانے والی مضحکہ خیز بہتان تراشیوں کا تمام سیاسی اور قانونی محاذوں پر انشاء اللہ موثر جواب دینگے انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد کا دامن کسی بھی قسم کی آلودگی سے پاک ہے پانا مہ لیکس پرطوفان کھڑا کرنے والے حکومت مخالفین اور منفی سوچ رکھنے والے پاکستان کی ترقی ،خوشحالی اور اقتصادی ایجنڈے کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں قوم میاں محمد نواز شریف کی مدبرانہ قیادت میںایسے عناصر کی ہر سازش کو ناکام بنادینگے