ایبٹ آباد، امن و امان کی خراب صورتحال پر ضلع ناظم نے اے پی سی بلانے کا فیصلہ

پیر 16 جنوری 2017 19:30

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) ایبٹ آباد میں امن و امان کی خراب صورتحال پر ضلع ناظم نے آل پارٹیزکانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ایبٹ آباد میں چوری ، ڈکیتی، قتل، اقدام قتل، کار چوری، راہزنی، موبائل چھیننے ، خواتین سے پرس چھیننے کی وارداتوں میں خوفناک اضافے اورملزمان کی عدم گرفتاری کی وجہ سے ایبٹ آباد میں امن و امان کی صورتحال خطرناک صورتحال اختیار کرچکی ہے۔ ضلع ناظم ایبٹ آبادسردار شیربہادر نے ایبٹ آباد میں امن و امان کی خراب صورتحال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے، آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :