پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قرارداد سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے پاس جمع

پیر 16 جنوری 2017 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف ایک قرارداد سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے پاس جمع کروادی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی جانب سے جمع کروائی گئی اس قرارداد میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو بلاجواوز قرار دیا گیا ہے او مطالبہ کیا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ا ضافہ فوری واپس لیا جائے۔(قیوم زاہد)