حویلیا ں طیارہ حادثہ : ائر لائن کے 5 ارکان کی قبر کشائی کا فیصلہ

لاشوں کے معائنے کیلئے پمز کا خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے گا

پیر 16 جنوری 2017 19:17

ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) حویلیاں طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستان ایئر لائن کے عملے کے 5ارکان کی قبرکشائی کا فیصلہ، لاشوں کے معائنے کیلئے پمز کا خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے گا، ذرائع کے مطابق حویلیاں میں گرنے والے بدقسمت طیارہ حادثہ میں سوار پی آئی اے عملہ کے 5ارکان کی قبر کشائی کا فیصلہ کر لیا گیا، وزارت کیڈ نے قبروں کی کشائی سے متعلق ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے جبکہ لاشوں کے معائنے اور پوسٹ مارٹم کے لیے پمز ہسپتال کا خصوصی میڈیکل تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ طیارے میں سوار عملے کو نشہ آور یا زیرہلی ادویات دیئے جانے کے خدشہ کے باعث عملے کے جاں بحق ہونے والے 5افراد کی قبروں کشائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے متعلق وزارت کیڈ نے پمز ہسپتال کو احکامات جاری کر دیئے ہیں، پمز انتظامیہ ضلعی انتظامیہ سے اجازت لے کر ارکان کی قبر کشائی کرکے جاں بحق ہونے والے 5 ارکان عملہ کی لاشوں کا معائنہ کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

وقار)

متعلقہ عنوان :