وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سینٹکام کمانڈر کی ملاقات

علاقائی سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے

پیر 16 جنوری 2017 19:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پیر کے روز اسلام آباد میں امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے، اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف بھی موجود تھے، ذرائع کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق امور بھی زیر غور آئے جن پر تفصیلی بات چیت کی گئی، ملاقات میں رہنماؤں نے ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

وقار)

متعلقہ عنوان :