حکمرانوں نے نیا سال آتے ہی کسانوں پرڈیزل بم کا حملہ کر کے ستر فی صد کسانوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا ہے، صدر کسان بورڈ پاکستان

پیر 16 جنوری 2017 19:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) کسان بورڈپاکستان کے صدر چوہدری نثار احمد اور سیکرٹری جنرل ارسلان خاں خاکوانی کا ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پرشدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو حکومت کا ایک ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران طبقہ نے کسانوں پربجلی بم اوگیس بم اور گرانے کے بعد ڈیزل بم کا ڈرون حملہ کر کے ستر فی صد کسانوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا ۔

زراعت دشمن حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔۔بجلی، اورزرعی مداخل کی بلاجواز بڑھائی گئی قیمتوں اور شوگر ملوں کی لوٹ مارسے سان پہلے ہی پریشان تھے مگر اب تیل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ قریب المرگ زرعی معیشت کیلیے زہر قاتل ثابت ہو گااور حکمرانوں کی کسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے دم توڑتی ملکی زرعی معیشت تباہ ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

کسان رہنمائوں نے قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر تے ہوئے اسے ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران خود تو قومی خزانہ کی لوٹ مار کر کے عیاشیاں کر رہے ہیں مگر غریبوں کو نئے سال کی آمد پر مہنگائی کا تحفہ دیکرعوام کی بے بسی کا مزاق اڑا رہے ہیں۔

انہوں نے حکمرانوں کو وارننگ دیتے کہا کسانوں پر ڈیزل بم ،بجلی بم اور کھاد بم کے ڈرون حملے بند کیے جائیں وگرنہ ستر فی صد کسان،، احتجاج بم ،،کے خود کش حملوں سے حکمرانوں کو نیست و نابود کر کے دم لیں گی

متعلقہ عنوان :