ایس ای سی پی کے کمپنی رجسٹریشن دفاتر یکم فروری سے ہفتہ کے روز صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے

پیر 16 جنوری 2017 19:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے کمپنی رجسٹریشن دفاتر (سی آر اوز) یکم فروری سے ہفتے کے روز صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔ یہ اقدام نام کی دستیابی، نئی کمپنی کی تشکیل اور سٹیچٹوری ریٹرنز جمع کرانے کے حوالے سے رہنمائی / سہولت فراہم کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ سہولت انکارپوریشن اور فیسیلی ٹیشن ونگ کے افسران ذمہ دار شخص یا جوائنٹ رجسٹرار کی نگرانی میں فراہم کریں گے۔اسی طرح، کراچی اور لاہور کے کمپنی رجسٹریشن دفاتر بھی عوام الناس کی سہولت کے لئے ہر ہفتے کے روز صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔اس اقدام کا مقصد کاروباری آرگنائزیشن کی کارپوریٹ شکل کے اختیار میں سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی، تعمیل کی شرح میں اضافہ اور کاروبار کی انجام دہی کے اخراجات میں کمی لانا ہے۔یہ اقدام حکومت کو کاروباری شعبے کی باضابطگی اور معیشت کی دستاویز کاری کے حصول میں مدد دے گا۔

متعلقہ عنوان :