چکوال گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آڈیٹوریم کی عمارت پرنسپل کے حوالے

پیر 16 جنوری 2017 19:05

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال میں1200افراد کی گنجائش کے آڈیٹوریم کی عمارت پیر کے روز محکمہ بلڈنگ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال کے پرنسپل کے حوالے کر دی۔ منصوبے کا سنگ بنیاد17جنوری2015کو صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی نے محمود مریم ناصر ثروت ٹرسٹ کی تقریب میں شرکت کے دوران رکھا تھا اور یہ دو سال کے ریکارڈ عرصے میں مکمل ہوا ہے۔

آڈیٹوریم پر تین کروڑ 48لاکھ روپے کی رقم خرچ ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سب انجینئر بلڈنگ ڈویژن محمد ضمیر نے آڈیٹوریم کی عمارت گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال کے پرنسپل محمد اسلم کہوٹ کے حوالے کر دی۔ اس موقع پر محمود مریم ناصر ثروٹ ٹرسٹ کے ٹرسٹی خواجہ بابر سلیم محمود بھی موجود تھے۔ خواجہ بابرسلیم محمود نے بتایا کہ21جنوری کو اس نئے آڈیٹوریم کی عمارت میںٹرسٹ کی طرف سے کالج کے ذہین اور لائق بچے اوربچیوں میں پانچ لاکھ روپے کے سکالر شپ تقسیم ہونگے اور اس کا باقاعدہ افتتاح بھی ہوگا اور صوبائی وزیر سول اینڈ ورکس ملک تنویر اسلم سیتھی اس تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔