ملتان پولیس کی کارروائی، 27افرادگرفتار،اسلحہ ومنشیات برآمد، مقدمات درج

پیر 16 جنوری 2017 19:05

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) پولیس نے شہرکے مختلف علاقوںمیں کارروائی کرتے ہوئے 27جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرکے ان سے منشیات ،ناجائزاسلحہ اورجوئے پرلگی رقم برآمدکرلی ،پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے 5منشیات فروشوں کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 61لیٹرشراب اور7بوتلیں ولائتی شراب برآمدکرلی جبکہ ناجائزاسلحہ رکھنے والی2 ملزمان سے رپیٹراورپستول برآمدکرکے مقدمات کااندارج کرلیاہے ، اسی طرح پولیس نے ایک ملزم کوغیرقانونی طورپرایل پی جی گیس بھرتے ہوئے اور10جواریوں کو جواء کھیلتے ہوئے گرفتارکرکے ان سے 37ہزار 680روپے کی رقم برآمدکرلی ، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :