افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی بار ہا کوششیں کی گئیںمگر ادھر سے مثبت جواب نہیں آیا، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق

پیر 16 جنوری 2017 19:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی بار ہا کوششیں کی گئیں مگر ادھر سے مثبت جواب نہیں آیا۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ہمسایہ اسلامی ملک ہیں، انہیں اپنے تعلقات بہتر بنانے چاہئیں، منفی بیانات سے دونوں ممالک کے مخالفین خوش ہوں گے جبکہ دوطرفہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ تعلقات خوشگوار اور دوستانہ بنانے کیلئے کئی بار کوششیں کیں مگر ادھر سے مثبت جواب نہیں آیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا جبکہ غریب لوگ متاثر ہوں گے، حکومت کو چاہئے کہ اضافہ کو واپس لے۔