مو لا نا فضل الرحمن کا شیخ الحدیث حضرت مولانا سلیم اللہ خان کو دین اسلام کی اشاعت کیلئے خدمات پر خراج تحسین

عالم اسلام ایک ایسی ہستی سے محروم ہوگیا ہے جس کا خلا صدیوں میں پر نہ ہوسکے گا‘ جے یو آئی (ف) کے سربراہ سمیت دیگر کا اظہار تعزیت

پیر 16 جنوری 2017 19:01

مو لا نا فضل الرحمن کا شیخ الحدیث حضرت مولانا سلیم اللہ خان کو دین اسلام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مو لا نا فضل الرحمن نے شیخ الحدیث حضرت مولانا سلیم اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ حضرت مولانا کو دین اسلام کی اشاعت کے لیئے خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ مرحوم نے ساری زندگی اللہ کے دین کو پڑھنے اور پڑھانے میں گذار دی انہوں نے کہاکہ آپ حقیقت میں عالم باعمل تھے انہوں نے کہا کہ حضرت مولانا سلیم اللہ خان کی دینی ،ملی تدریسی وتصنیفی خدمات مدتو ں یاد رکھیں جائیںگی انہوں نے مر حوم کے صاحبزادوں مولانا ڈاکٹر عادل خان ،مولانا عبید اللہ خالد اور متعلقین و دیگر خاندان کے افراد سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیئے دعا کی انہوں نے کہاکہ عالم اسلام ایک ایسی ہستی سے محروم ہوگیا ہے جس کا خلا صدیوں میں پر نہ ہوسکے گا ۔

(جاری ہے)

جے یو آئی کے سیکر ٹری جنرل اور سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین مولانا عبد الغفور حیدری نے حضرت مولانا سلیم اللہ خان کی وفات پرگہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم بے پناہ خوبیوں کے مالک تھے انہوں نے کہاکہ مولانا سلیم اللہ خان حقیقت میں مدارس کے سرپرست تھے انہوں نے کہاکہ مولانا سلیم اللہ خان کا تدریسی ،تصنیفی میدان میں کوئی ثانی نہ تھا انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہاکہ اللہ مولانا سلیم اللہ خان کو کروٹ کروٹ جنت دے اور خاندان کو صبر عطاء کرے ۔

جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے بھی حضرت مولاناسلیم اللہ خان کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کی وفات سے لاکھوں علماء ،طلباء اور مدارس یتیم ہوگئے ہیں انہوں نے کہاکہ مولانا سلیم اللہ خان نے ساری زندگی قال اللہ و قال رسول ؐپڑھنے پڑھانے میں گذار ی انہوں نے کہا ہے کہ مولانا سلیم اللہ خان نے مدارس کی سر پرستی کا حقیقت میں حق ادا کیا انہوں نے مر حوم کے درجات کی بلندی اورپسماندہ گان کے لیئے صبر کی دعا کی۔

جے یو آئی کے دیگر راہنمائوں حاجی اکرم خان درانی ،حافظ حسین احمد ،سائیں عبد القیوم ہالیجوی،محمد اسلم غوری ،حاجی شمس الرحمن شمسی ،عبد الرزاق عابد لاکھو اور دیگرنے مو لا نا حضرت مولانا سلیم اللہ خان کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کی وفات سے جو خلا پیداء ہوا ہے وہ مدتوں پر نہ ہوسکے گا انہوں نے کہا کہ مر حوم سچے عاشق رسول تھے انہوں نے علماء اور دینی مدارس ایک شفیق عالم باعمل سے محروم ہوگئے ہیں ۔

ملک کے مختلف مدارس میں مولانا سلیم اللہ خان کی یاد میں تعزیتی تقریبات منعقد ہوئی جس میں ان کو دین اسلام کی اشاعت کے لیئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا جامعہ اشرفیہ ،جامعہ رحمانیہ ،جامعہ مدنیہ ،جامعہ عثمانیہ اور دیگر مدارس میں مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے قر آن خوانی کی گئی اور مرحوم کے درجات بلندی کی دعا ئیںکی گئیں۔

متعلقہ عنوان :