حویلیاں میں حادثے کاشکارہونیوالے پی آئی اے کے طیارے کے عملے کی قبرکشائی کافیصلہ

پیر 16 جنوری 2017 18:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء)حویلیاں میں حادثے کاشکارہونیوالے پی آئی اے کے طیاریPK 661 کے عملے کی قبرکشائی کافیصلہ کیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق فیصلہ عملے کو نشہ آور یا زہریلی اشیاء دیئے جانے کے خدشے پیش نظر کیا گیا۔

(جاری ہے)

پمز اسپتال کی انتظامیہ کو قبر کشائی کیلئے وزارت کیڈ کے احکامات موصول ہوگئے ہیں۔ قبر کشائی کے لئے ضلعی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لی جائیگی۔قبر کشائی کے لئے پمز کے ڈاکٹر ز کا خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے گا، ۔ طیارہ حادثے میں PK661 کے عملے کے پانچ ارکان جاں بحق ہوئے تھے۔