ایک سیاسی لیڈرکوکین پی کرسارادن ایک ہی بات کرتارہتاہے،سینیٹرمشاہداللہ

ایک لیڈررات کوکالا چشمہ پہن کراجلاس کرتاہے،سیاستدانوں کے سگریٹ پینے سے ملکی سیاست پراثرات مرتب ہوتے ہیں،سگریٹ عاشقانہ نشہ ہے،سگریٹ اور سب نشوں پر پابندی ہونی چاہیے۔ (ن)لیگی سینیٹرمشاہد اللہ کاسینیٹ میں‌ خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 16 جنوری 2017 18:10

ایک سیاسی لیڈرکوکین پی کرسارادن ایک ہی بات کرتارہتاہے،سینیٹرمشاہداللہ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جنوری2017ء): سینیٹرمشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ایک لیڈررات کو کالا چشمہ پہن کراجلاس کرتا ہے،ایک سیاسی لیڈرکوکین پیتا ہے،پھرسارا دن ایک ہی بات کرتارہتا ہے،سیاستدانوں کے سگریٹ پینے سے ملکی سیاست پراثرات مرتب ہوتے ہیں،سگریٹ عاشقانہ نشہ ہے،سگریٹ اور سب نشوں پر پابندی ہونی چاہیے۔انہوں نے سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی لیڈروں کے سگریٹ پینے پرتو مکمل پابندی ہونی چاہیے۔

سگریٹ میں ہیروئن ، افیون اور چرس ڈالی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

جہاں دل کے اسٹنٹ جعلی ہوں وہاں غیر معیاری سگریٹ کی بات کیاکرنا ہے؟انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے سگریٹ پینے سے ملکی سیاست پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔مشاہد اللہ نے کہا کہ پتا کیا تو معلوم ہوا کوکین پینے والے سورج یا بلب کی روشنی برداشت نہیں کر سکتے۔ایک لیڈر ہے جو رات کو کالا چشمہ پہن کر اجلاس کرتا ہے۔ایک سیاسی لیڈر کوکین پیتا ہے اور وہ سارا دن ایک ہی بات کرتا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا انقلاب کوکین پی کر آئے گا۔مشاہد اللہ خان کے بیان پر اس بیان پر تحریک انصاف کے اراکین نے احتجاج بھی کیا۔