سینیٹ میں وفاق المدارس کے مولانا سلیم اللہ خان کی وفات پر فاتحہ خوانی

پیر 16 جنوری 2017 18:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) سینیٹ میں وفاق المدارس کے مولانا سلیم اللہ خان کی وفات پر فاتحہ خوانی،قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے فاتحہ خوانی کرائی۔

(جاری ہے)

پیر کو سینیٹ کا اجلاس مقررہ وقت پر تین بجے تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا تو سینیٹر چوہدری تنویر نے ایوان کی توجہ مولانا سلیم اللہ خان کی رحلت کی جانب مبذول کراتے ہوئے فاتحہ خوانی کرانے کی درخواست کی،چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی۔…(خ م+ع ع)

متعلقہ عنوان :