جماعت اسلامی باجوڑایجنسی کی شوریٰ کا اجلاس ،ایف سی آر کا خاتمہ کرکے فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے کا مطالبہ

پیر 16 جنوری 2017 18:26

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) ایف سی آر کا خاتمہ کرکے فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کیاجائے، مولانا عبدالمجید ۔ جماعت اسلامی باجوڑایجنسی کے شوریٰ کا اجلاس زیر صدارت ایجنسی امیر مولانا عبدالمجید منعقد ہوا۔ اجلاس میں سالانہ منصوبہ بندی کی گئی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ28جنوری سی14فروری تک باجوڑایجنسی کے تمام تحصیلوں اور بازاروں میں گو ایف سی آر گو جلسے منعقد ہونگے ۔

(جاری ہے)

جبکہ 19فروری کو خاربازار میں گرینڈ جلسہ ہوگا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہونگے ۔ گرینڈ جلسے سے صوبائی امیر مشتاق احمد خان خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔ جبکہ ایجنسی کے ملکانان کیلئے امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سراج الحق کیساتھ خصوصی ملاقات رکھاگیاہے تاکہ قبائلی عمائدین کو اعتماد میں لیاجائے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی باجوڑ مولانا عبدالمجید نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کالے قانون ایف سی آر کا خاتمہ کرکے قبائلی علاقوں کو فی الفور خیبر پختونخواہ میں ضم کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :