مانسہرہ،حلقہ پی کے 56- کے علاقہ سچاں میں جلسہ مسلم لیگ (ن) کی بھرپور کامیابی کا ضامن ہے، حاجی عبدالرشید

پیر 16 جنوری 2017 18:15

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) کنونشن ویلی کی مشاورتی کونسل کے چیئرمین حاجی عبدالرشید نے کہا ہے کہ مانسہرہ کے حلقہ پی کے 56- کے علاقہ سچاں میں جلسہ مسلم لیگ (ن) کی بھرپور کامیابی کا ضامن ہے، پرعزم اور باصلاحیت نوجوان عمر نواز خان پی کے 56- کے عوام کی بھرپور ترجمانی اور مفادات کا تحفظ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی عوامی مفاد میں کئے گئے منصوبوں کی تکمیل سے اس کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی کے 56- میں عمر نواز خان کو ٹکٹ دیا گیا تو وہ اپنے والد حق نواز خان سابق وزیر صحت و قانون کی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے حلقہ کی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :