سینٹ، شام اور برما کے مسلمانوں کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں سے متعلق قرارداد موخر

پیر 16 جنوری 2017 18:12

اسلام آباد ۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹر حافظ حمد اللہ کی طرف سے شام اور برما کے مسلمانوں کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں سے متعلق قرارداد موخر کردی۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر حافظ حمد اللہ کی قرارداد ایجنڈے پر تھی لیکن انہوں نے ایوان سے رخصت لے رکھی ہے اس لئے چیئرمین نے ان کی قرارداد موخر کردی۔ چیئرمین سینٹ نے ارکان کو آگاہ کیا کہ ایجنڈے پر اگر کوئی آئٹم آگیا تو وہ ڈیفر نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :