ایوان بالا، شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویلوں کی تنصیب کیلئے کسانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

پیر 16 جنوری 2017 18:12

اسلام آباد ۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) ایوان بالا نے ملک میں شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویلوں کی تنصیب کے لئے کسانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لئے سکیم شروع کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر چوہدری تنویر خان نے قرارداد پیش کی کہ ’’ یہ ایوان سفارش کرتا ہے کہ حکومت ملک میں شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویلوں کی تنصیب کے لئے کسانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لئے سکیم شروع کرے۔‘‘حکومت نے قرارداد کی مخالفت نہیں کی۔ چیئرمین نے ایوان کی رائے حاصل کی۔ ایوان بالا نے قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔

متعلقہ عنوان :