ایوان بالا نے بھارتی وزیراعظم کے بے بنیاد پروپیگنڈا پر بین الاقوامی ردعمل سراہنے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی

پیر 16 جنوری 2017 18:12

اسلام آباد ۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) ایوان بالا نے بھارتی وزیراعظم کے بے بنیاد پروپیگنڈا پر بین الاقوامی ردعمل کو سراہنے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر سحر کامران نے قرارداد پیش کی کہ ’’ یہ ایوان گوا بھارت میں حالیہ منعقد ہونے والے برکس کانفرنس کے دوران جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دہشتگردی کو پاکستان سے منسوب کیا اور بھارت اور اسرائیل کے درمیان یکسانت پیدا کی اور کشمیر اور فلسطین کے درمیان مشابہت کی طرف اشارہ کیا۔

(جاری ہے)

ایوان بھارتی وزیراعظم کے اس بے بنیاد پروپیگنڈہ پر بین الاقوامی برادری کے ردعمل کو سراہتا ہے۔ ایوان کو یقین ہے کہ بھارتی وزیراعظم کی جانب سے دیا گیا بیان بھارتی مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کے خلاف بھارتی مظالم سے بین الاقوامی برادری کی توجہ ہٹانے کی کوشش تھی۔ ایوان زور دیتا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور دہشتگردی کے خلاف لڑنے کے ہمارے عزم اور دنیا میں امن اور ہم آہنگی کو فروغ دے گی‘‘۔ حکومت نے قرارداد کی مخالفت نہیں کی۔ چیئرمین نے قرارداد پر ایوان کی رائے حاصل کی۔ ایوان بالا نے اتفاق رائے سے قرارداد کی منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :