ایوان بالا نے سینیٹر سراج الحق کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 203 میں مزید ترمیم کا بل مسترد کردیا

پیر 16 جنوری 2017 18:12

اسلام آباد ۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) ایوان بالا نے جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 203 میں مزید ترمیم کا بل مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر سراج الحق نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور میں مزید ترمیم کرنے کا بل دستور (ترمیمی) بل 2016ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے اس کے تحت آرٹیکل 203 میں مزید ترمیم کی سفارش کی گئی ہے۔ وزیر قانون زاہد حامد نے تحریک کی مخالفت کی۔ چیئرمین نے ایوان کی رائے حاصل کی۔ تحریک کی موافقت میں سات اور مخالفت میں 11 ارکان نے رائے دی جس پر چیئرمین نے تحریک مسترد کردی۔ پیپلز پارٹی کے کچھ ارکان نے تحریک کے حق میں اور کچھ نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

متعلقہ عنوان :