ایوان بالا میں شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

پیر 16 جنوری 2017 18:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) ایوان بالا میں شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر چوہدری تنویر خان نے اجلاس کے آغاز پر چیئرمین سے کہا کہ شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی جائے۔ چیئرمین سینٹ کی ہدایت پر قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے مولانا سلیم اللہ خان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔