متاثرین سی پیک کو زمینوں اور مکانات کا مناسب معاوضہ دلانے کیلئے سینٹ میں آواز اٹھائیں گے، اعظم سواتی

پیر 16 جنوری 2017 18:09

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ متاثرین سی پیک کو ان کی زمینوں اور مکانات کا مناسب معاوضہ دلانے کیلئے وہ سینٹ میں آواز اٹھائیں گے۔ وہ سوموار کو بجنہ میں رکن ضلع کونسل یو سی ٹانڈہ سراج خان کی رہائش گاہ پر متاثرین سی پیک سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ اس علاقہ کے عوام کا آبائو اجداد کے ذریعہ معاش زراعت کے شعبہ سے وابستہ ہے، یہاں کے کاشت کار ایک محدود زمین کے مالکان ہیں جس سے وہ اپنے بچوں کی کفالت کرتے ہیں اور اب ان کا ذریعہ معاش مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے ۔

انہوں نے سی پیک کے متاثرین کے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس سلسلہ میں سینٹ میں آپ لوگوں کیلئے آواز اٹھائیں گے اور آپ لوگوں کو آپ کا جائز حق دلوا کر رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :