مانسہرہ،شنگلی کوہانی سیری تورغر سڑک 13 روز سے برف باری کے باعث بند،لوگ گھروں میں محصور

پیر 16 جنوری 2017 18:09

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) شنگلی کوہانی سیری تورغر سڑک 13 روز سے برف باری کے باعث بند ہونے سے لوگ گھروں میں محصورہو کر رہ گئے ہیں، تورغر کے علاقہ کوہانی سیری، کورتہ، کند اور دیگر کئی دیہات میں اشیاء خوردونوش کی قلت پیدا ہو گئی جس سے علاقہ کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں تورغر فلائنگ کوچ سروس کے انچارج عبدالقادر بسی خیل، سلیم یوسفزئی کوہانی سیری علاقہ کے عمائدین زر محمد، سعید خان، عمران شاہ، محمد زادہ، ناظم جنت زمان، محمد اقبال، علی خان، نصیب ساہ، کرم خان اور دیگر کا کہنا تھا کہ اوگی کوہانی سیری تورغر سڑک پر ہزاروں افراد اور گاڑیوں کی آمدورفت ہے، گذشتہ ہفتہ برف باری سے سڑک بند ہو گئی جس سے علاقہ میں خوراک کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور بچے، بوڑھے اور خواتین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :