اربن کیہال، کنج قدیم، شیخ البانڈی، لمبی ڈھیری اور دیگر علاقوں کے مکین گیس بندش کے خلاف سراپا احتجاج

پیر 16 جنوری 2017 18:09

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) اربن کیہال، کنج قدیم، شیخ البانڈی، لمبی ڈھیری اور دیگر علاقوں کے مکین گیس بندش کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی. تفصیلات کے مطابق اربن کیہال، کنج قدیم، شیخ البانڈی، لمبی ڈھیری اور دیگر علاقوں کے مکینوں نے کیہال چوک میں گیس بندش کے خلافاحتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سردیاں شروع ہوتے ہی ایبٹ آباد شہر سمیت گردو نواح کے علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع کر دی جاتی ہے ، صبح سویرے بند ہونے والی گیس رات 11 بجے کے بعد کھولی جاتی ہے، جسکی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ اگر سوئی گیس پہلے کی طرح بحال نہ کی گئی تو آئندہ فوارہ چوک بند کر کے شدید احتجاج کریں گے ۔منتخب عوامی نمائندے نعروں کی بجائے عملی اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :